۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
تجمع طلاب و روحانیون حوزه علمیه کرمانشاه در محکومیت ترور « شهید اسماعیل هنیه »

حوزہ/ اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین: اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں اسماعیل ہنیہ کے سربراہ کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران فلسطین میں حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ سمجھتا ہے اور آج تک مزاحمتی تحریک کے جتنے بھی عملی اقدامات ہوئے ہیں وہ ایران کی سپورٹ سے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی فلسطین میں شہیدوں کا خون 1948 سے بہایا جارہا ہے، جو اپنی سرزمین کو آزاد کروانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان شاءاللہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کامیاب ہوگی ۔اسماعیل ہنیہ اس دنیا سے جا چکے ہیں۔ ہر کسی نے اس دنیا سے چلے جانا ہے ،لیکن جس بہادری سے شہید رہنما نے حماس کی قیادت کی وہ بہادری تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، ان کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ اور فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گا۔

تعزیتی اجلاس سے خطاب میں منیر گیلانی نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کو اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ شہیدشیخ یاسین کی شہادت سے لے کر اب تک حماس نے شہادتیں پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ ایک سربراہ کو اسرائیل اپنے راستے سے ہٹاتا ہے تو دوسرا اس سے زیادہ منظم طریقے سے سامنے آ جاتا ہے اور مزاحمتی تحریک جاری رہتی ہے، اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔چونکہ ان کی وفاداری شخصیت سے نہیں مشن سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ ایک مجاہد تھے جنہوں نے اپنا پورا خاندان آزادی کے لیے قربان کر دیا۔ وہ ایسے لیڈر نہیں تھے کہ لوگوں کو قربانی کے لیے اکساتے رہیں اور اپنے بچے بچاتے رہے ہوں،ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بچے بھی اس راہ میں قربان کردیے اور پھر خود بھی قربان ہو گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں اسماعیل ہنیہ کے سربراہ کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران فلسطین میں حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ سمجھتا ہے اور آج تک مزاحمتی تحریک کے جتنے بھی عملی اقدامات ہوئے ہیں وہ ایران کی سپورٹ سے ہوئے ہیں۔ اس وقت حماس اسرائیل اور امریکہ کے لیے ایک خوفناک شکل اختیار کر چکی تھی۔ یقینی طور پر عسکری جدوجہد میں یہ امکانات موجود رہتے ہیں کہ انسان اپنی شہادت کے لیے تیار رہتا ہے ،اسماعیل ہنیہ اپنی منزل شہادت پا گئے۔ ہم حماس کے کارکنوں ، مجاہدین ، شہید کے خاندان سے عظیم لیڈر کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہیں اور انہیں تسلیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .