۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ سے متعلق تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے چالیس ہزار مظلوم شہداء کا پاکیزہ خون اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ اپنے تین فرزندوں، پوتوں، نواسوں اور خاندان کے ستر افراد کی شہادت کے باوجود راہ حق پر ثابت قدم رہیں۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام اسماعیل ہنیہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ سے متعلق تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے چالیس ہزار مظلوم شہداء کا پاکیزہ خون اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تین فرزندوں، پوتوں، نواسوں اور خاندان کے ستر افراد کی شہادت کے باوجود شہید اسماعیل ہنیہ راہ حق پر ثابت قدم رہیں۔ شہید اسماعیل ہنیہ نے صبر و استقامت کی نئی تاریخ رقم کی۔ شہید اسماعیل ہنیہ نے آگاہانہ شہادت کا انتخاب کیا۔ شہداء کے پاکیزہ خون کے نتیجے میں فلسطین عنقریب آزاد ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .