۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/مجلسِ خبرگان رہبری کے نائب سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ غاصب صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب دے گا، کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے مزاحمتی محاذ اور فلسطینی قوم کے عزم و ارادے میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ خبرگان رہبری کے نائب سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے سپاہ پاسدارانِ امام صادق علیہ السّلام کے کارکنوں اور کمانڈروں کے ایک اجتماع سے خطاب میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ملک میں ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی تعبیر کے مطابق، دشمن نے ہمارے عزیز مہمان ہم سے چھین لیا اور انہیں غداری سے شہید کردیا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ غاصب صیہونی حکومت کو ایسا جواب دے گا کہ جس پر اسے ندامت ہو گی، کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے مزاحمتی محاذ اور فلسطینی قوم کے عزم و ارادے میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے اسلامی جمہوریہ کے نظام کو بعثت، غدیر اور عاشوراء کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ غیر دینی نظام میں منصب کے لیے ذاتی مفادات دیکھے جاتے ہیں اور معیار یہ ہے کہ افراد صرف عہدے پر براجمان ہوتے ہیں۔

جامعہ مدرسین قم کے سربراہ نے مزید کہا کہ دینی اور اسلامی ثقافت میں کسی عہدے پر فائز ہونا اصل نہیں ہے بلکہ شائستہ عہدیدار وہ ہے جو اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .