۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
عرفانی

حوزہ/ حوزہ علمیہ صوبہ قزوین کے مدیر نے کہا: شہداء کے خون کی برکت سے آج ہم نہ صرف کمزور نہیں ہیں بلکہ اپنے ہدف سے ایک قدم مزید قریب ہیں۔ یہ شہادتیں دشمن کی کمزوری اور بے بسی کی نشانی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے صوبہ قزوین کے طلاب و فضلاء کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تبریک اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: یہ مسلمانوں اور مقاومتی محاذ کے لیے بہت عظیم نقصان ہے اور اسی طرح ہم ایرانیوں کے لیے بھی جن کا عزیز مہمان ان کے ملک میں دشمن کے ہاتھوں مظلومانہ شہید ہوا۔

انہوں نے مزید کہا: حاج قاسم سلیمانی اور اسماعیل ہنیہ جیسے شہداء کے خون نے دنیا کے آزاد انسانوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کی ایک لہر پیدا کر دی ہے اور اب شہداء کے خون کی برکت سے نظام سلطہ اور عالمی استکبار خاص طور پر صہیونیت کی تباہی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

حوزہ علمیہ صوبہ قزوین کے مدیر نے کہا: تمام قوتیں، میڈیا اور ذہنیتیں اس سمت میں جائیں کہ ایک نئی فرصت پیدا ہوئی ہے اور قدس اور فلسطین کی آزادی کا راستہ تیزی سے ہموار ہو رہا ہے اور امتِ اسلامی اپنے حکیم اور بابصیرت رہبر انقلاب اسلامی مدظلہ العالی کی رہنمائی میں اس حرکت کو حضرت حجت ارواحنا فداہ کے ظہور کے لیے زمینہ ساز قرار دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: دنیا کے تمام آزاد انسان صیہونی مظالم اور دہشتگردی پر سخت اور عظیم انتقام کے منتظر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .