۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
ایم ڈبلیو ایم کے تحت کوئٹہ میں غاصب اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاج

حوزہ/غاصب اسرائیل کے ہاتھوں حماس کے رہنما مجاہد اسلام شہید اسماعیل ہنیہ کی دردناک شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف کوئٹہ میں بھی بعد نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل کے ہاتھوں حماس کے رہنما مجاہد اسلام شہید اسماعیل ہنیہ کی دردناک شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف کوئٹہ میں بھی بعد نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فلسطین کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ ہے؛ ہم مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے

احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کیا۔

فلسطین کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ ہے؛ ہم مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نڈر شجاع اور عاشق شہادت تھے۔ آپ نے اپنے بیٹوں اور پوتوں سمیت خاندان کے ستر عزیز راہ خدا اور مسجد اقصیٰ و فلسطین کی آزادی کے لئے قربان کئے۔ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں ایک عظیم رہنما کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ پوری امت مسلمہ فلسطینی عوام حماس اور تحریک آزادی فلسطین کے ساتھ ہے۔

علامہ علی حسنین نے کہا کہ فلسطین کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ ہے اور ہم مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

فلسطین کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ ہے؛ ہم مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ شوق شہادت سے سرشار تھے، اسی لئے وہ شہادت کی تمنا میں جیتے رہے۔ اسماعیل ہنیہ نے اپنی شہادت سے چند روز قبل شہید قاسم سلیمانی کی قبر مبارک پر جا کر لکھا کہ اب شہادت اور ملاقات کا وقت آن پہنچا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں کوئٹہ کے علمائے کرام، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سہیل اکبر شیرازی، حاجی غلام حسین اخلاقی اور آقا غلام فرید و دیگر شریک ہوئے۔

فلسطین کا معرکہ حق و باطل کا معرکہ ہے؛ ہم مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .