۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا جان علی شاہ کاظمی

حوزہ/ پاکستان کے معروف خطیب مولانا جان علی شاہ کاظمی نے شہادتِ امام سجاد (ع) کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب میں حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اہل سنت اور پارا چنار میں اہل تشیع ظلم کا شکار ہو رہے ہیں؛ لہٰذا شیعہ سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 25 محرم الحرام یومِ شہادتِ سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السّلام اور شہدائے پارا چنار اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مناسبت سے مؤسسہ محمد رسول اللہ اور مدرسہ امام المتقین قم المقدسہ میں ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد ہوا، مجلس عزاء سے حجت الاسلام والمسلمین سید جان علی شاہ کاظمی نے خطاب کیا۔

فلسطین میں اہل سنت اور پارا چنار میں اہل تشیع ظلم کا شکار ہیں؛ شیعہ سنی اتحاد وقت کی ضرورت: مولانا جان علی شاہ کاظمی

انہوں نے مجلسِ عزاء سے خطاب میں فلسطین و اسرائیل کے حالات حاضرہ پر مفصل گفتگو کی اور کہا کہ فلسطین میں نو ماہ سے جاری یہ ظلم امام زمانہ علیہ السّلام کے ظہور کی نشانی ہے۔ فلسطین اور یمن کی موجودہ صورتحال اور یہ جو ظلم ہو رہا ہے یہ امریکہ اور اسرائیل کی مجموعی سازش ہے۔

پاکستان کے معروف خطیب مولانا جان علی شاہ کاظمی نے پارا چنار میں داعش و طالبان کی جانب سے جاری ظلم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی امریکہ اور اسرائیل کے بھیجے ہوئے دہشت گرد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن اور پارا چنار میں شیعہ ظلم کا شکار ہو رہے ہیں اور فلسطین میں اہل سنت ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔

سید جان علی شاہ کاظمی نے مزید کہا کہ لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں، سارا منظر وہ خود دیکھ رہے ہیں کہ حق کے ساتھ کون کھڑا ہے اور باطل کے ساتھ کون کھڑا ہے۔ حالات اتنے بدل گئے ہیں کہ لوگ فلسطین اور یمن کی جنگ کو دیکھ کر شیعہ ہو رہے ہیں۔ مصر کے امام جمعہ جنہوں نے مذہب شیعہ قبول کیا اور بھی کافی زیادہ اہل سنت برادران جنہوں نے یہ دیکھا کہ فقط شیعہ ہی ہیں جو فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ویب سائٹ بنائیں اور وہاں اہل سنت برادران کو جمع کریں اور انہیں بتائیں کہ فلسطین میں جاری ظلم امریکہ اور اسرائیل کی سازش ہے اور جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

مولانا جان علی شاہ کاظمی نے فلسطینیوں کی مزاحمت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نو ماہ سے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑ رہے ہیں اور آج بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

فلسطین میں اہل سنت اور پارا چنار میں اہل تشیع ظلم کا شکار ہیں؛ شیعہ سنی اتحاد وقت کی ضرورت: مولانا جان علی شاہ کاظمی

فلسطین میں اہل سنت اور پارا چنار میں اہل تشیع ظلم کا شکار ہیں؛ شیعہ سنی اتحاد وقت کی ضرورت: مولانا جان علی شاہ کاظمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .