۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
امام جمعه عالیشهر

حوزہ/ ایران کے شہر عالیشہر کے امام جمعہ نے کہا: جو چیز اسرائیل کی جلدنابودی کا باعث بن رہی ہے وہ مزاحمتی محاذ اور غزہ کے لوگوں کے شہداء کا مقدس خون ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ عالیشہر حجت الاسلام محمد حمیدی نژاد نے آج صفر کے آخری عشرہ اور یوم شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے انجام پانے والی تقریبات کی ہم آہنگی وغیرہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں اربعین حسینی(ع) کی عظمت پر احادیث اور روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: آج دنیا کی صورتحال مکمل طور پر غیر معمولی ہو چکی ہے اور دنیا میں پیروانِ ولایت اہل بیت علیہم السلام کے مقابلے میں شیطانی طاقتیں جمع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ صورتحال کے پیش نظر، طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک، کچھ لوگ جو شاید یہودی، عیسائی یا امریکی ہیں، وہ بھی اہل بیت کی ولایت کے راستے پر گامزن ہیں، حالانکہ وہ مسلمان بھی نہیں ہیں حالانکہ ہم سمجھتے تھے کہ امام زمانہ (عج) کے ظہور میں تعجیل کے لئے صرف شیعہ اثنا عشری ہی مدد کریں گے لیکن یہ لوگ بھی اس راستے پر چل پڑے ہیں لہذا ہم شیعوں کو اس قافلے سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔

امام جمعہ عالیشہر نے مزید کہا: جو چیز اسرائیل کی جلدنابودی کا باعث بن رہی ہے وہ مزاحمتی محاذ اور غزہ کے لوگوں کے شہداء کا مقدس خون ہے لہذا ہمیں خود کو حالات کے مطابق آمادہ کرنا چاہیے اور ان مسائل کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .