۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
نیتن یاہو

حوزہ/ عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا جاسوسی ڈرون طیارہ نتن یاہو کی خصوصی اقامت گاہ میں داخل ہوکر تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا جاسوسی ڈرون طیارہ نتن یاہو کی خصوصی اقامت گاہ میں داخل ہوکر تصویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا ایک جاسوسی ڈرون قیسریہ میں غاصب صیہونی وزیر اعظم کی خصوصی اقامت گاہ میں داخل ہوکر تصاویر لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا ہے کہ نتن یاہو کی اقامت گاہ تک حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کی رسائی کے بعد صیہونی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صیہونی جنگی طیارے تعیینات کئے گئے تاہم حزب اللہ کے ڈرون کو پکڑنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ المیادین نے بھی غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے نے نتن یاہو کی خصوصی اقامت گاہ کی تصویر برداری کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .