۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حزب اللہ

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے حزب اللہ کی تنصیبات پر اسرائیلی فوج کی جانب سے قبل از وقت حملے کے امکان کے بارے میں صہیونی میڈیا کی رپورٹوں کے بعد لبنان کے پہاڑوں میں اپنے خفیہ زیر زمین بارودی سرنگ کی تصاویر شائع کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے حزب اللہ کی تنصیبات پر اسرائیلی فوج کی جانب سے قبل از وقت حملے کے امکان کے بارے میں صہیونی میڈیا کی رپورٹوں کے بعد لبنان کے پہاڑوں میں اپنے خفیہ زیر زمین بارودی سرنگ کی تصاویر شائع کیں۔

لبنانی ویب سائٹ "الاعلام الحربی" نے آج (جمعہ) کو دوپہر کے وقت اس ویڈیو کو "ہمارے پہاڑ ہمارے خزانے ہیں" کے عنوان سے شائع کیا، یہ زیر زمین تنصیب جہاں مزاحمتی جنگجو بھاری میزائل لے کر جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اسے "عماد 4" کہا جاتا ہے۔

اس زیر زمین بیس کو تحریک حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید "عماد مغنیہ" کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہیں صیہونی حکومت نے 2008 میں شہید کر دیا تھا۔

"المیادین" نیٹ ورک نے نشاندہی کی کہ اس ویڈیو کو شائع کرکے حزب اللہ نے دشمن کو اپنے میزائل اڈوں اور صلاحیتوں کے بارے میں ایک پیغام دیا ہے۔

اس لبنانی ٹی چینل نے لکھا ہے کہ یہ مرکز لبنانی سرزمین کے نیچے واقع ہے اور نہ صرف دشمن ٹریک نہیں کر سکتا بلکہ یہ سرنگ حملوں کو بھی برداشت کرنے کے قابل ہے اور دشمن اس پر حملہ نہیں کر سکتا۔

المیادین نے مزید کہا کہ اس زیر زمین اڈے کو عماد 4 کہا جاتا ہے اور نمبر 4 اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شاید یہ اڈہ حزب اللہ کی خفیہ تنصیبات میں سے ایک ہے، ساتھ ہی اس اڈے میں مزاحمتی جنگجوؤں کی آسانی سے نقل و حرکت کا ذکر کرتے ہوئے المیادین نے کہا کہ اس بیس میں ایک شہر کی طرح سہولیات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ بیروت پر صیہونی حکومت کے حالیہ فضائی حملے کا سخت جواب دیں گے، جس کے بعد یہ ویڈیو شائع ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .