۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
جوبائیڈن / نیتن یاہو

حوزہ/ امریکہ کے صدر نے صیہونی وزیر اعظم کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے سے پرہیز کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھاتا ہے تو وہ امریکہ سے مزید توقعات نہ رکھے۔

امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صدر بائیڈن نے نیتن یاہو کو خطے میں کشیدگی بڑھانے سے منع کیا ہے، امریکہ نے نیتن یاہو کو غزہ میں فوری طور پر عارضی جنگ بندی کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی میڈیا ذرائع کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو کو یقین دلایا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کی جانب سے جوابی حملوں کی صورت میں اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی تاہم تل ابیب کو اس سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے۔

امریکی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو وہ امریکہ سے مزید توقعات نہ رکھیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے امریکہ کی حمایت اور گرین سگنل ملنے کے بد غزہ پر حملہ کیا ہے اور اس نے بچوں کا قتل عام کرنے والی اس حکومت کو بہت زیادہ ہتھیار اور امداد فراہم کی ہے، عسکری اور سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق غاصب صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت کے بغیر اپنی سیاسی اور سماجی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .