مدد
-
قم المقدسہ میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے کا بیان:
ایرانی عوام نے حزب اللہ کی مالی و معنوی حمایت میں عظیم مثال قائم کی
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے نمائندے شیخ معین دقیق نے صوبہ قم میں حضرت معصومہ (س) یونیورسٹی کی مجلس انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام اور حکومت نے لبنانی عوام کی حمایت میں بے مثال قربانی دی ہے، جس نے حالیہ واقعات میں حزب اللہ کی ہیبت و عزت و وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔
-
سید عبد المالک بدر الدین الحوثی کا خطے کی صورتحال پر اہم خطاب:
مزاحمتی قائدین کی شہادت سے مجاہدین مایوس نہیں ہوں گے
حوزہ/انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبد المالک بدر الدین الحوثی نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ لبنان کے رہنما شہید ہاشم صفی الدین کے مؤثر مزاحمتی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن مزاحمتی محاذ کے قائدین کو قتل کرکے امت اسلامیہ اور مجاہدین کے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے، لیکن دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔
-
فقر کی سختی نمرود کی آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے: حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد
حوزہ/ حرم مطہر بانوی کرامت کے مقرر حجت الاسلام و المسلمین حبیباللہ فرحزاد نے کہا کہ بہت سے خاندان اقتصادی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور غربت میں زندگی گزار رہے ہیں، فقر کی سختی نمرود کی آگ سے بھی زیادہ ہے، افسوس ان لوگوں پر جو مالی استطاعت رکھتے ہیں اور مدد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں لیکن مدد نہیں کرتے۔
-
ایران کی جانب سے دواؤں کی چوتھی امدادی کھیپ لبنان پہنچ گئی
حوزہ/ ایرانی ہلال احمر کی امداد و نجات کے سربراہ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے 3 ٹن ادویات پر مشتمل چوتھی کھیپ لبنان پہنچا دی گئی ہے۔
-
عتبة علویہ کی جانب سے لبنانی مہاجرین کے لیے رہائش کا اہتمام/ "علیٌّ أبونا" نامی امدادی قافلے کو لبنان بھیجنے کا بھی اعلان
حوزہ/ حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی (عتبة علویہ) نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لبنانی عوام کی مدد کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
-
لاس اینجلس میں فلسطینی حامی مظاہرے میں 9 امریکیوں کی گرفتاری
حوزہ/ امریکی پولیس نے منگل کو ایک یہودی کارکن گروپ کے زیر اہتمام منعقد فلسطینی حامی مظاہرے میں 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔
-
اللہ کے عطا کردہ فضل اور نعمتوں میں بخل و مدد سے گریز
حوزہ/ یہ آیت ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ کے دیے ہوئے فضل و نعمتوں میں بخل نہ کریں بلکہ انہیں اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔ بخل کرنے والا شخص آخرت میں اس کے سنگین نتائج بھگتے گا۔ مال و دولت اللہ کی امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے ہونا چاہیے۔
-
امریکی صدر نے نیتن یاہو کو خطے میں مزید کشیدگی سے منع کیا ہے: امریکی میڈیا
حوزہ/ امریکہ کے صدر نے صیہونی وزیر اعظم کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے سے پرہیز کرے۔
-
حرم امام حسین (ع) کی جانب سے ایک بچے کے لئے چالیس ھزار ڈالر کی ادائیگی اور فری آپریشن
حوزہ/ الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن برائے آنکولوجی جوکہ حرم مقدس حسینی کے شعبہ صحت اور تعلیم طبی کے تابع ہے ، نے عراق کے صوبہ انبار سے ایک بچے کا خصوصی آپریشن کیا جو کہ ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھا اور اس آپریشن میں غیر ملکی اطباء کی خدمات لی گئیں ۔
-
امت مسلمہ میں فتنہ انگیزی کرنے والے افراد صہیونیت کی بقا میں مددگار ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن عبداللہ نے انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے زیر اہتمام غزہ کی حمایت میں منعقد’’البنیان المرصوص‘‘ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔
-
اسرائیل کے جرائم میں سب سے بڑا تعاون کرنے والا امریکہ غزہ کی پٹی میں طیاروں سے دوستانہ امداد گرا رہا ہے
حوزہ/ جو بائیڈن نے اسرائیل پر دباؤ ڈالا کہ وہ مزید امدادی سامان غزہ کی پٹی تک جانے کی اجازت دے تاکہ غزہ کے عوام کو خوراک کی قلت سے بچایا جا سکے، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ C-130 طیاروں سے دوستانہ امداد کے سامان کے پیکٹ گرائے جا رہے ہیں۔
-
ہندوستانی وزیر خارجہ کا فلسطینی عوام کی حمایت پر زور
حوزہ/ ہندوستانی وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سے گفتگو کی اور فلسطین کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف پر تاکید کی۔
-
غزہ کے لیے فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے: ریڈ کراس
حوزہ/ غزہ کی پٹی میں ریڈ کراس کے ترجمان نے بدھ کی صبح کہا کہ ہماری تنظیم غزہ پٹی کے شمال میں امداد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
-
ہندوستان فلسطین کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا، دہلی کا دل غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہے!
حوزہ/ ہندوستان کے سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو فلسطین کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے نئی دہلی کے عزم کا یقین دلایا ہے۔
-
غزہ جانے کے لیے ہزاروں پاکستانی ڈاکٹر تیار
حوزہ/ ہزاروں ڈاکٹروں نے غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے وہاں جانے کے اپنے عزم کا اعلان کیا ہے۔
-
خصوصی اشاعت
ای پیپر | غزہ میں ہو رہے ظلم و ستم پر مراجع کرام کے رد عمل پر مشتمل صدائے حوزہ کا خصوصی شمارہ شائع + ڈاؤنلوڈ
حوزہ/ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ کا خصوصی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
-
ترکی فلسطین کی کتنی مدد کرے گا؟؟
حوزه/ ترکی دنیائے اسلام کا ایک اہم ملک سمجھا جاتا ہے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے لئے سادہ لوح مسلمانوں کی نگاہیں ترکی پر لگی رہتی ہیں۔ ہمارے ہاں میڈیا پر جو ترکی کا چہرہ دکھایا جاتا ہے اس میں مبالغہ آرائی سے کام لیا جاتا ہے اور ترکی کو عالم اسلام کا خیرخواہ اور دفاع کرنے والا بناکر پیش کیا جاتا ہے۔
-
جاپان کی جانب سے غزہ کی 10 ملین ڈالر کی مدد کا اعلان
حوزہ/ جاپانی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان حالات کے پرسکون ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ٹوکیو غزہ کے شہریوں کی 10 ملین ڈالر سے مدد کرے گا۔
-
حماس کے سربراہ کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سے مدد کی اپیل
حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے درخواست کی کہ وہ لبنان میں مقیم فلسطینی گروہوں کے آپسی اختلافات اور تصادم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
-
عرب اور اسلامی ممالک کو صیہونی حکومت کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: حماس
حوزہ/ فلسطین کی اسلامی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کریں۔
-
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھگدڑ مچنے سے 78 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
حوزہ/ بعض تاجروں نے لوگوں میں مالی امداد کی تقسیم شروع کردی، اس کے بعد ہونے والی بھگدڑ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ بتائی جارہی ہے تاہم ان میں سے 13 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
-
امریکہ نے ایران سے مدد مانگی
حوزہ/ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ امریکی سفیر یمن میں امن کی بات کر رہے ہیں۔
-
اسپین میں مسلمان قیدیوں میں کھجوریں، جانماز اور قرآن تقسیم کیا گیا
حوزہ/ اسلامک کمیشن آف اسپین کے نمائندے شیخ عادل نجار نے اسپین کے علاقے اکسٹریماڈورا (Extremadura)میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان قیدیوں کی مدد کے سلسلے میں شہر باداجوز کا سفر کیا اور قیدیوں میں کھجور، جانماز اور قرآن کریم تقسیم کیا۔
-
شیخ الازہر کا روہنگیا مسلمانوں کی فوری امداد کا مطالبہ
حوزه/ شیخ الازہر، شیخ احمد الطیب نے الازہر یونیورسٹی کی جانب سے روہنگیا میں آتشزدگی سے نقصان پہنچنے والے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
-
ترکی میں زلزلہ متاثرین کی مدد سے واپس لوٹے فلسطینی کا اسرائیلیوں کے ہاتھوں قتل
حوزہ/ سامح الاقطش ابھی چار روز قبل ترکی میں آنے والے شدید زلزلے کے متاثرین کی مدد سے واپس آئے تھے، واپسی پر انہیں صیہونی دہشتگردوں اور فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا ۔
-
صدقہ دینا اور دوسروں کی مدد کرنا آخرت کی سرمایہ کاری ہے: حجۃ الاسلام اسماعیلی
حوزہ/ ایران کے شہر خوسف کے امام جمعہ نے کہا: اگر ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تھوڑا بہت رقم خرچ کرتے ہیں تو اس میں ہمارا نقصان نہیں ہے کیونکہ یہ آخرت کی سرمایہ کاری ہے۔
-
حرم امام حسین (ع) کی جانب سے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد
حوزہ/ شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ضرورت کا کھانا اور ساز و سامان بھیجا گیا، اس کے علاوہ، حرم کی جانب سے 100 افراد پر مشتمل ایک طبی ٹیم 2 ہسپتال قائم کرنے کے لیے عراق سے شام کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔
-
ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کرنے والے ممالک میں ایران اور ہندوستان سرفہرست
حوزہ/ ترکی اور شام اس وقت شدید زلزلے سے ہونے والی تباہی سے نبرد آزما ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران اور بھارت اس مشکل وقت میں ان دونوں ممالک کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔
-
ترکی اور شام میں آئے زلزلوں میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی
حوزہ/ ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کے زندہ نکالنے کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
-
حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب غریب تر ہو رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب غریب تر ہو رہا ہے کمر توڑ مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔