۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امریکہ میں احتجاج

حوزہ/ امریکی پولیس نے منگل کو ایک یہودی کارکن گروپ کے زیر اہتمام منعقد فلسطینی حامی مظاہرے میں 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی صبح غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ایک گروپ نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ایک مظاہرے میں فلسطین میں جنگ بندی اور صیہونی حکومت کو امریکہ کی طرف سے ہتھیاروں کی فراہمی اور فوجی مدد کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس مظاہرے کا اہتمام امریکی یہودیوں کے گروپ "If Not Now" نے کیا تھا، جو مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے قبضے کے مخالفین میں سے ہیں اور اسرائیل سے امریکی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سڑک پر مظاہرین کے جمع ہونے سے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل پڑنے کا بہانہ بنا کرامریکی پولیس نے 9 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے، ٹریفک میں پھنسے لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے، مذکورہ گروپ نے اعلان کیا کہ لوگوں کو ٹریفک میں پھنسے رہنے سے زیادہ جو چیز تکلیف دیتی ہے وہ لوگوں کے ٹیکس کے پیسوں سے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 39,929 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے زمینی، فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں 92 ہزار 240 افراد زخمی ہو چکے ہیں، 10 ہزار افراد ابھی بھی ملبوں تلے دبے ہوئے ہیں جن تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .