۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ درجنوں صیہونی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے مغرب میں ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کر کے فلسطینیوں کی املاک کو آگ لگا دی اور ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درجنوں صیہونی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے مغرب میں ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کر کے فلسطینیوں کی املاک کو آگ لگا دی اور ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کی لاش اور ایک زخمی شخص کو آج (جمعہ) صبح نابلس کے رافیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک سو نقاب پوش اسرائیلی صیہونیوں نے مغربی کنارے کے گاؤں "جیت" پر یکے بعد دیگرے حملہ کر کے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی اور ایک 23 سالہ نوجوان کو بھی شہید کر دیا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی آباد کار فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے اردن منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے آج کیے گئے حملے میں بعض فلسطینیوں کو سر اور ٹانگوں میں شدید چوٹ آئی اور بعض فلسطینیوں کو پتھروں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے یہ بھی بتایا کہ اس حملے میں ایک معمر خاتون کا زہریلی گیسوں سے دم کھٹ گیا۔

"روسیا الیوم" نیٹ ورک نے مغربی کنارے کے مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج صبح جیت گاؤں کے داخلی راستوں کو بند کر دیا اور امدادی کارکنوں کو گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .