۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
اتوبوس

حوزہ/ آج بروز جمعرات زائرین اربعین کو مشہد سے شلمچہ بارڈر لے جانے والی بس گرمسار نامی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 47 افراد زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز جمعرات زائرین اربعین کو مشہد سے شلمچہ بارڈر لے جانے والی بس گرمسار نامی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 47 افراد زخمی ہو گئے۔

پانچ ایمبولینس، ایک ایمبولینس بس اور ایک ایمرجنسی ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے تاکہ زخمیوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے جا سکے اور گرمسار کے معتمدی اسپتال لے جایا جا سکے۔

اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور سمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اینڈ ہیلتھ سروسز کے مینیجر نے کہا: ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ حفاظتی اصولوں اور گاڑی کی سرعت پر کنٹرول کرتے ہوئے بھیانک اور ناقابل تلافی حادثات سے بچیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .