۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ عبد المهدی کربلایی نماینده آیت الله سیستانی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبد المہدی کربلائی نے کہا: غزہ اور مغربی کنارے کے لوگوں کی ثابت قدمی اور قوت ارادی فلسطینی قوم کے لیے ایک عظیم فتح کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے اور حرمِ امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبد المہدی کربلائی نے کربلا میں منعقد ہونے والی "نداء الاقصی" کانفرنس کے مہمانوں سے ملاقات کے دوران کہا: ہم سب ضروری ہے کہ ہم حق کی حمایت، مظلوم کے دفاع اور مظلوموں کی حمایت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور غیر جانبداری اختیار نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ سیستانی نے صیہونی حکومت کے جرائم، خاص طور پر التابعین اسکول میں قتل عام کی مذمت میں ایک بیانیہ بھی جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے ان ظالم مجرموں کو انسانی اقدار اور اصولوں سے عاری درندے قرار دیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان مجرموں کو بعض بڑی طاقتوں کی بے پناہ حمایت حاصل ہے، جو انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد پر بین الاقوامی قوانین کے نفاذ میں رکاوٹ بنتی ہے۔

شیخ کربلائی نے کہا: آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے ایک بار پھر دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس وحشیانہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ان مجرموں کی ظالمانہ کاروائیوں اور مجرمانہ منصوبوں کی روک تھام کریں۔ انہوں نے اسلامی اقوام کو اتحاد اور یکجہتی کی دعوت دی تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو روکنے اور وہاں کے لوگوں کی مزید حمایت کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں زیارت اربعین کے ایام میں امام حسین علیہ السلام کے قیام سے الہام لینا چاہیے اور اسے ایثار و قربانی، ظالم کے سامنے نہ جھکنے اور اس غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر اقدام کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .