جمعرات 3 جولائی 2025 - 14:43
مرجعیت دینی نے ہی عراق کو نجات دی ہے / اس سے ہمارا تعلق اطاعت اور تسلیم کی بنیاد پر ہونا چاہیے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے کہا: عراق کی اعلیٰ مرجعیت دینی، جس کی قیادت حضرت آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کر رہے ہیں، واحد مقام ہے جس نے عراق کو نجات دی ہے، اور اس کے ساتھ تعلق صرف تعظیم یا نعرے کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندہ اور حرم مطہر امام حسین علیہ‌السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے کہا: عراق کی اعلیٰ مرجعیت دینی، جس کی قیادت حضرت آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کر رہے ہیں، واحد مقام ہے جس نے عراق کو نجات دی ہے اور اس کے ساتھ تعلق صرف احترام یا شعار کی بنیاد پر نہیں بلکہ اطاعت اور تسلیم کی بنیاد پر ہونا چاہیے کیونکہ یہی مرجعیت مستقبل کے بحرانوں میں بھی عراق کو نجات دے گی۔

انہوں نے کہا: مرجعیت دینی ہی وہ واحد مقام تھا جس نے اس حساس تاریخی مرحلے میں عراق اور اس کے عوام کو نجات دی، جب کہ کوئی دوسرا یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل نہ تھا اور یہی مرجعیت آئندہ آنے والے بحرانوں میں بھی ہماری نجات کا ذریعہ بنے گی۔

آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ نے مزید کہا: ضروری ہے کہ ہم اس مرجعیت کے ساتھ اپنا موقف درست طور پر طے کریں خاص طور پر اگر مستقبل میں ہم کسی خطرناک صورتحال سے دوچار ہوں۔

شیخ کربلائی نے کہا: مرجعیت دینی کے ساتھ ہمارا تعلق صرف تعظیم و تکریم کی حد تک نہ ہو کیونکہ مرجعیت دینی امام معصوم کی نمائندہ ہے اور اس کو صرف ایک نعرہ بنا دینا مناسب نہیں بلکہ وہ حقیقی موقف اپنانا چاہیے جو ہم سب سے مطلوب ہے اور اس تعلق کو اس کی اصل شکل میں قائم رکھنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha