حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں جرمنی کے سفیر "مارٹن ییگر" نے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ نے جرمنی کے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں زائرین کی خدمت کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔
حجت الاسلام و المسلمین کربلائی نے کہا: انسان کی قیمت اس کی تربیت اور ان برحق اصولوں کی وجہ سے ہوتی ہے کہ جن کا وہ دفاع کرتا ہے۔
انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام زندہ و جاوید ہیں کیونکہ انہوں نے حق کا دفاع کیا اور اس راہ میں سب کچھ قربان کر دیا۔
عراق میں جرمنی کے سفیر نے بھی اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ سیستانی اور ان کے نمائندہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے عراق کی ترقی و پیشرفت کے لئے بہت عمدہ اقدامات انجام دئے ہیں۔