۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت الله سیستانی

حوزہ/ آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز "جینین پلسخارٹ" نے مرجع تقلید سے ملاقات کی درخواست دی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی سیستانی نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

بعض عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے نجف اشرف کے اپنے حالیہ دورے کے دوران آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جسے عالم تشیع کے مرجع تقلید نے قبول نہیں کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز "جینین پلسخارٹ" نے مرجع تقلید سے ملاقات کی درخواست دی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پلاسخارٹ نے حال ہی میں نجف اشرف میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدیٰ الصدر سے ملاقات اور گفتگو کی تھی اور عراقی انتخاباتی نتائج پر پلاسکارٹ کے مداخلت پسندانہ موقف نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عراق کے بہت سے گروہوں کے احتجاج کو ہوا دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .