۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت السلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کو دنیائے تشیع کی ترقی و پیشرفت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے پوپ فرانسس کی آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کو دنیائے تشیع کی ترقی و پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا: آیت اللہ سیستانی کے پیغامات شیعہ مرجعیت کے آفاقی ہونے کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:  آیت اللہ سیستانی نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں دنیا کو درپیش مشکلات اور دنیائے اسلام اور عراق کے حالات کے متعلق گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ان کا بین الاقوامی اسلامی اور عراقی چہرہ سامنے آیا۔

انہوں نے پوپ فرانسس سے کہا: دنیا کے سیاستدانوں کو شدت پسندی، محاصرہ اور دہشت گردی کی سیاست سے ہاتھ کھینچ لینے کی دعوت دیں۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: پوپ فرانسس نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک مقدس شخصیت سے ملاقات کی۔

پوپ فرانسس نے کہا: انہیں توبہ کی ضرورت تھی اور آیت اللہ سید علی سیستانی کے پاس آنا ان کے لیئے باعث عزت و افتخار ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے مزید کہا: اب بغداد نے "شیخ الازہر" کو عراق آنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل کے سوا عراق کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے قومی مسائل پر گفتگو کرنے کے لیے عراقی وزیر اعظم کی جانب سے سب کو دعوت دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ہم گفتگو کے حامی ہیں لیکن بعثیوں اور دہشت گردوں کو قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے ایام میں لاکھوں کی تعداد میں عراقی زائرین کے امام موسی کاظم علیہ السلام کے حرم مبارک میں اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ بہت حسین منظر تھا اور لاکھوں کی تعداد میں عراقیوں کا امام علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنا ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .