۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
غاصب صیہونی فوجی اڈہ

حوزہ/حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈے"معیان باروخ" کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے "معیان باروخ" فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے شمال مشرق میں غاصب صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر اپنے نئے حملوں سے بارے میں اطلاع دی آگاہ ہے۔

حزب اللہ لبنان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اسرائیلی فوجی اڈے "معیان باروخ" پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے جہاں غاصب اسرائیل پر اسلامی جمہوریہ ایران کی جوابی کارروائی کا خوف طاری ہے وہیں اسے حزب اللہ لبنان کی وقفے وقفے سے کی جانے والی کاروائیوں کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .