۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
جماعه العلماء المدرسين في حوزه قم العلميه

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے "التابعین" اسکول پر صہیونی حملے پر جاری مذمتی بیانیہ میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے "التابعین" اسکول کے پناہ گزینوں کے قتل عام نے ایک بار پھر ان ظالموں کی انتہائی پستی اور بربریت کو عیاں کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین کی طرف سے "التابعین" اسکول پر حملے کی مذمت میں جاری مذمتی بیانیہ کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے "التابعین" اسکول کے پناہ گزینوں کے قتل عام نے ایک بار پھر ان ظالموں کی انتہائی پستی اور بربریت کو عیاں کر دیا ہے۔

ان شاءاللہ بہت جلد یہ سرطانی غدود جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا

یہ شیطانی حکومت، استکباری طاقتوں خصوصاً امریکہ کی کھلی حمایت کے تحت پاگلوں کی طرح قتل عام کر رہی ہے اور کسی بھی قانون کی پابند نہیں ہے۔

ظالموں کی جانب سے یہ قتال و خونریزی صرف اس ظالم حکومت کی نابودی کے ساتھ ہی ختم ہوگی، جو ان شاء اللہ بہت جلد حقیقت کا روپ دھارے گی۔

شہید ہنیہ کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے آئندہ کے جواب سے صہیونیوں کا ان دنوں کا اضطراب ان کے لئے روز بروز مزید مہلک ہوتا جا رہا ہے اور اللہ کی منشا و مدد اور مقاومتی تحریکوں کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ سرطانی غدود جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، صہیونیوں کے روزانہ کے مظالم و جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ اللہ کی مدد اور نصرت مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور اس کے نتیجے میں فتح اور کامیابی حاصل ہوگی۔ ظالموں کے خاتمے کا اللہ کا وعدہ یقینی ہے: "وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنقَلَبٍ یَنقَلِبُونَ"

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .