۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کے بچے اور حاملہ خواتین ابھی بھی صہیونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہو رہی ہیں، اسلامی ممالک کو چاہئے کہ صہیونی جرائم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے جمعرات کی شام ایک پروگرام میں کہا: شہدائے انقلاب اسلامی کے خون اور امام راحل کی قیادت کا نتیجہ ہے جو آج بھی رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی اور اقدامات کی بدولت ہمارا انقلاب اپنی راہ پر گامزن ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر نے مزید کہا: اس انقلاب کے فاتح عوام ہے لہذا اس کئے تئیں سب کے فرائض ہیں۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: انقلاب اسلامی کے سلسلے میں ہمارا اولین فریضہ یہ ہے کہ ہم اس انقلاب کی حفاظت کریں، ہمیں ہر وقت ہوشیار رہنا چاہئے اور پوری چوکسی اور مکمل بصیرت کے ساتھ اس کی حفاظت کرنی چاہیے اور منصوبہ بندی کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ بوشہر کے نمائندے نے کہا:بعض اوقات معاشرے میں ہماری اسلامی ثقافت کے خلاف بعض مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، ان مناظر سے مذہبی لوگوں کو سخت تکلیف پہنچتی ہے، جو لوگ بیرون ملک سے ہمارے ملک کا سفر کرتے ہیں وہ ہمارے معاشرے کو اپنے لئے ایک نمونہ عمل کے طور پر دیکھتے ہیں، لہذا ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جس سے ہماری ثقافت کو نقصان پہنچ رہاہو۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی دنیائے اسلام کے دھڑکتے دل ہیں اور اسلامی جمہوریہ ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ رہا ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا : غزہ کے بچے اور حاملہ خواتین ابھی بھی صہیونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہو رہی ہیں، اسلامی ممالک کو چاہئے کہ صہیونی جرائم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .