۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
1

حوزہ/ ہندوستان کے سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو فلسطین کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے نئی دہلی کے عزم کا یقین دلایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو فلسطین کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے نئی دہلی کے عزم کا یقین دلایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی سکریٹری خارجہ کواترا کے دورہ تہران کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت کئی اعلیٰ سطحی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، چابہار بندرگاہ کے ذریعے رابطوں کو فروغ دینے اور حماس اسرائیل تنازع کی وجہ سے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہندوستانی عہدیدار نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان جس طرح ہمیشہ فلسطین کی مدد کرتا رہا ہے اسے جاری رکھے گا، انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، اسی طرح تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران کواترا نے زراعت، ماہی گیری اور طب کے شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مغربی ایشیائی خطے میں ایران کی اہمیت پر زور دیا۔

ہندوستان اور ایران مشترکہ طور پر چابہار بندرگاہ کو ترقی دے رہے ہیں، ایران کے جنوبی ساحل پر واقع چابہار بندرگاہ کو ہندوستان اور ایران مل کر تیار کر رہے ہیں۔ یہ روابط اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔ ہندوستان، علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے چابہار بندرگاہ کے منصوبے پر زور دے رہا ہے، خاص طور پر افغانستان کے ساتھ رابطے کے لیےچابہار بندرگاہ کو انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) منصوبے کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ INSTC ہندوستان، ایران، افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، روس، وسطی ایشیا اور یورپ کے درمیان مال کی حمل و نقل کے لیے 7,200 کلومیٹر طویل کثیر موڈ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 14:23 - 2023/11/28
    0 0
    ماشااللہ