۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر/ آئین اختتامیه دومین دوره آموزشی شبهه شناسی و روش پاسخ و مواجهه

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے نائب سربراہ نے کہا کہ یورپی تہذیب و تمدن نے خود ثابت کر دیا ہے کہ ان کے انسانی حقوق سے ظالم اور جابر انسانوں کے حقوق مراد ہیں، آج کی عالمی ثقافت اور یورپی تہذیب و تمدن میں انسانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں، بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ یورپ نے مختلف اقوام کو زندہ جلایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے نائب سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کے دوران، ایام فاطمیہ کی مناسبت تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی تہذیب و تمدن نے خود ثابت کر دیا ہے کہ ان کے انسانی حقوق سے ظالم اور جابر انسانوں کے حقوق مراد ہیں، آج کی عالمی ثقافت اور یورپی تہذیب و تمدن میں انسانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں، بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ یورپ نے مختلف اقوام کو زندہ جلایا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یورپی ثقافت ظاہر میں حسیں ہے لیکن حقیقت میں وحشت ناک ہے، کہا کہ قرآن نے واضح طور پر کہا ہے کہ «یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَکُمْ وَأَهْلِیکُمْ نَارًا» یہ آیت اپنی اور اپنے بچوں کی دوزخ کی آگ سے نجات کیلئے خداوند عالم کا دستور ہے۔ انسان کی بقاء اس کی نسل سے ہے، لہٰذا مدارس، یونیورسٹیاں اور کالجز کے اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ طلباء و طالبات کو اسلامی ثقافت سے آگاہ کریں اور مغربی ظاہری طور پر خوبصورت ثقافت سے بچانا چاہیئے۔

حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے یورپی ممالک کی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں قرآن مجید کو ایک بیدار کرنے والی کتاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام صادق علیہ السّلام روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 50 آیات کی تلاوت پر تاکید فرماتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انبیاء اور رسل علیہم السّلام پر عقیدہ، انسان کے ایمان کے ظاہر ہونے والے عوامل میں سے ایک عامل ہے۔ انسان انبیاء علیہم السّلام اور آسمانی کتب سے متمسک رہ کر ابدی سعادت حاصل کر سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .