۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خطيب جمعة طهران المؤقت حجة الاسلام محمد حسن ابو ترابي فرد

حوزه/ امام جمعہ تہران نے عالمی سطح پر بدلتے طاقت کے توازن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند طاقتوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، آج طوفان الاقصیٰ اور مغزبی کنارے کی مزاحمت نے ایک الگ نوعیت کا سیاسی منظر نامہ اور مزاحمتی تحریکوں کی نئی حکمت عملی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن ابو ترابی فرد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں، عالمی سطح پر بدلتے طاقت کے توازن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند طاقتوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، آج طوفان الاقصیٰ اور مغزبی کنارے کی مزاحمت نے ایک الگ نوعیت کا سیاسی منظر نامہ اور مزاحمتی تحریکوں کی نئی حکمت عملی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ اور مغربی کنارے کے لوگوں نے دین اسلام اور عاشورا کی تاریخی تحریک کے پیغام سے متاثر ہو کر ایک عظیم الشان تاریخ رقم کردی ہے۔

امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ فلسطینی نڈر قوم کی جدوجہد اور قربانیوں نے امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں سمیت غاصب صہیونی ظالموں کے مکروہ چہرے کو آشکار کیا ہے۔

انہوں نے غزہ کی مزاحمت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج غزہ نے امریکہ کی مہلک ترین برآمدات، آزادی، انسانی حقوق اور مغربی جمہوریت کے نعروں کی حقیقت کو اقوام عالم کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن ابو ترابی فرد نے مغربی غیر انسانی جرائم کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ آج انسان کو جس چیز نے غمگین کیا ہے وہ مغربی غیر انسانی سلوک کے نتیجے میں ہونے والی 40 ہزار فلسطینی مردوں، عورتوں، بچوں اور نوجوانوں کی شہادت نہیں ہے، بلکہ وہ امریکہ اور غاصب صہیونی فوجیوں کے ذریعے اخلاقی اقدار اور انسانیت کی تذلیل ہے۔

امام جمعہ تہران نے عالمی سطح پر بدلتے طاقت کے توازن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 6 روزہ جنگ میں مقبوضہ فلسطین پر کئی گنا قبضہ کرنے والے، آج غزہ پر 60 دن کی وحشیانہ بمباری، ٹینکوں اور ہوائی حملوں کے باوجود، شکست سے دوچار ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے درجنوں افسروں کی ہلاکت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .