ہفتہ 11 اکتوبر 2025 - 12:52
غزہ میں جنگ بندی، صہیونی شکست اور فلسطینی مزاحمت کی کامیابی کی علامت

حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا کہ اسرائیل نے عالمی حمایت اور جدید ترین ہتھیاروں کے باوجود غزہ میں شکست کھائی اور بالآخر جنگ بندی پر مجبور ہوا، جو مزاحمت کی فتح اور دشمن کے سامنے تسلیم ہونے کے نظریے کی ناکامی کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے حسینیہ فاطمیہ میں نماز جمعہ کے خطبے میں امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا کہ ہم اس جنگ کے اب تیسرے سال میں داخل ہو چکے ہیں جو غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف شروع کی گئی تھی، جس میں ساٹھ ہزار سے زیادہ افراد—جن میں بیشتر عورتیں اور بچے تھے—شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی پشت پناہی اور طاقتور ہتھیاروں کے باوجود مزاحمت کو شکست نہ دے سکا اور بالآخر جنگ بندی پر مجبور ہو گیا۔ اس منصوبے کے تحت اسرائیل بیس ہزار فلسطینی قیدی رہا کرے گا جبکہ حماس ستائیس اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرے گی، اور غزہ کی تعمیرِ نو بھی کی جائے گی۔

امام جمعہ نے کہا کہ اسرائیل کی پسپائی اس بات کا اعلان ہے کہ مزاحمت کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے۔ اب وقت ہے کہ عالمی عدالت نتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے۔

عراق کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حلبچہ میں ہونے والے کانفرنس میں نجف کو انتہاپسندی کے خلاف سب سے کامیاب صوبہ قرار دیا گیا، جس پر ہم عوام و اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنے دینی خطبے میں انہوں نے بچوں کی تربیت کے موضوع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام بچوں کے ساتھ شفقت، محبت اور کھیل کے ذریعے تربیت کی تاکید کرتا ہے، نہ کہ سختی اور تشدد کے ذریعے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha