۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
3

حوزہ/ فلسطینی وزارت صحت نے منگل 19 دسمبر کو اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 667 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر صیہونیوں کے حملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ناجائز صہیونیوں کے تازہ حملوں میں 16 فلسطینی شہید ہو گئے، فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں الجبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی تازہ ترین بمباری میں کم از کم 16 فلسطینی ہلاک ہو گئے، اس حملے میں 75 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے العودہ اسپتال کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے، انہوں نے یہاں 240 لوگوں کو خوراک اور پانی کے بغیر چھوڑ دیا ہے، اس اسپتال کے کئی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے منگل 19 دسمبر کو اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 667 ہو گئی ہے۔ اس دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 52286 بتائی جاتی ہے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .