حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غزہ کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی کے باوجود جرمنی میں صیہونیت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
جرمنی کے مختلف شہروں میں ہزاروں فلسطینیوں نے شدید سردی میں مسلسل دسویں ہفتے بھی فلسطینیوں کے لیے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا، لوگوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگا ئے، فلسطین کی حمایت میں لوگوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین غزہ زندہ باد، غزہ کو آزاد کرو، غزہ میں نسل کشی بند کرو جیسے نعرے لگا ئے، اس کے ساتھ فلسطین کے حامی بھی نعرہ لگا رہے تھے کہ اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا ہے اور جرمنی اس کی مالی مدد کرنے میں مصروف ہے، لوگوں نے برلن کی مرکزی سڑک پر نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ جرمنی بھی ناجائز صیہونی حکومت کا کھلا حامی ہے، وہ اسرائیل کو اقتصادی اور فوجی امداد فراہم کرتا ہے، اسی لیے اسرائیل کے خلاف بولنے پر پابندی ہے، لیکن ان باتوں کے باوجود فلسطینی حامی غزہ کی حمایت میں کھل کر سڑکوں پر نکل آئے ۔
غزہ جنگ کے آغاز سے ہی جرمنی میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں، جرمنی کے علاوہ برطانیہ سمیت یورپ کے کئی دیگر ممالک میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ