۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ئ

حوزہ / مراکش، یمن اور تیونس کے بیسیوں افراد جمعہ کو غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین کی حمایت اور ان کی امداد کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مراکش کے مختلف شہروں منجملہ فاز، میکنیس، تانگیر، کینیترا، اگادیر سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے، جہاں لوگوں نے فلسطین میں فوری جنگ بندی اور جنگ زدہ علاقوں میں امداد رسانی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے "مقاومتی فلسطین کو مراکشیوں کا سلام" اور "عوام فلسطین کی آزادی چاہتے ہیں" کے نعرے لگائے۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھی مظاہرین نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "غزہ کی فتح کے بغیر اقوام کی کوئی عزت نہیں رہے گی ۔"

اسی طرح الحدیدہ، تعز اور حجہ سمیت دیگر یمنی شہروں میں بھی بڑی تعداد میں فلسطینی حامی مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تیونس میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی پرچم اٹھا کر اس ملک کے عوام کی حمایت کی اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کسی بھی اقدام کی سخت مذمت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .