۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عبد الکریم عودہ

حوزہ/ صہیونی حملے میں المیادین ٹی وی چینل کے صحافی شہید ہو گئے ہیں، عبدالکریم عودہ بدھ کے روز ناجائز صیہونی حکومت کے حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ناجائز صیہونی حکومت بغیر کسی بین الاقوامی قانون کی رعایت کئے ہوئے غزہ پر حملہ کر رہی ہے، صیہونی حملے کا نشانہ بنتے ہوئے غزہ میں ایک اور صحافی شہید ہوگیا۔

حماس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں المیادین ٹی وی چینل کے صحافی شہید ہو گئے ہیں، اعلان کے مطابق، عبدالکریم عودہ بدھ کے روز ناجائز صیہونی حکومت کے حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

المیادین ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالکریم عودہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بنتے ہوئے اس وقت شہید ہوئے جب وہ النصیرات پناہ گزین کیمپ میں آٹے کی چکی میں آٹا لینے کے لیے لائن میں کھڑے تھے، المیادین ٹی وی چینل کے اس صحافی کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔

دریں اثناء رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے سیکرٹری جنرل کرس تھیو ڈیلوار نے کہا ہے کہ انہوں نے اتنے کم عرصے میں اتنے صحافیوں کی ہلاکتیں کبھی نہیں دیکھی ہیں، بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرواتے ہوئے اس غیر سرکاری تنظیم نے غزہ میں صحافیوں پر اسرائیل کے حملوں کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں وہاں موجود میڈیا کے 50 سے زائد دفاتر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .