۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جامعه مدرسین

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے دمشق پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیانیہ میں کہا ہے کہ بچوں کو قاتل  صیہونی حکومت کی موت کی گھنٹی بج چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دمشق پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت میں جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم‌ الله‌ الرحمن‌ الرحیم

ہم دمشق پر صیہونی حکومت کے حملے میں پاسداران انقلاب اسلامی کے قابل افتخار کمانڈروں کی شہادت پر ان کے محترم خاندانوں، دوستوں اور پاسداران انقلاب اسلامی کی قابل فخر قدس فورس کے ساتھیوں کی خدمت میں تبریک اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔

یہ بہادر مجاہدین سالہا سال تک وطن اسلامی اور نظام جمہوری اسلامی کے دفاع میں مشغول رہے اور آج حرم مطہر (س) کے دفاع اور قدس کی آزادی کے لیے برسوں مجاہدت کے بعد انہیں اس کا بہترین صلہ ملا ہے۔

ایرانِ اسلامی ایسے مجاہدین سے بھرا ہوا ہے جو "یُقاتِلونَ فی سَبیلِهِ صَفًّا کَأَنَّهُم بُنیانٌ مَرصوصٌ" کی طرح شہید ہونے کی خواہش دلوں میں رکھتے ہیں اور انتہائی اشتیاق کے ساتھ "لقاءُ اللہ" جیسے انتظار کی عبادت میں مصروف ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت ان قتل و غارت گری اور جرائم سے باز نہیں آئے گی اور نہ ہی شرمسار لیکن وہ اپنی رسوائی اور ناکامیوں کو نہ پہلے چھپا پائی ہے اور نہ ہی آئندہ چھپا پائے گی۔

طوفان الاقصیٰ نے اس جعلی حکومت کو اس درجے پر دھکیل دیا ہے کہ جہاں یہ اپنے تاریک انجام کے دن گن رہی ہے۔ اس بچوں کی قاتل حکومت کی موت کی گھنٹی بج چکی ہے اور ایرانی، فلسطینی، شامی، لبنانی، عراقی اور یمنی شہداء کے خون نے ان فرعونوں کے غرق ہونے کا سیلاب جاری کر دیا ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .