۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سید ابراہیم رئیسی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے شام میں صیہونی حکومت کی جانب سے کی گئی دہشت گردانہ کارروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس جرم کی سزا بھگتنے کے لیے تیار رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے شام میں صیہونی حکومت کی جانب سے کی گئی دہشت گردانہ کارروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس جرم کی سزا بھگتنے کے لیے تیار رہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے شام میں ایران کے اعلیٰ عسکری مشیروں میں سے ایک کمانڈر جنرل سید رضی موسوی کی شہادت کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ یہ اقدام بلاشبہ صیہونی حکومت کی کمزوری اور بزدلی کی عکاسی کرتا ہے، دہشت گرد اسرائیل کو اس کے اعمال کی سزا ضرور دی جائے گی۔

حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ ہم دمشق میں غاصب صیہونی حکومت کے میزائل حملے میں جنرل سید رضی موسوی کی شہادت پر ایرانی قوم اور پاسداران انقلاب میں اس کے دوستوں اور ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کی شام کو شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں زینبیہ کے علاقے میں غیر قانونی دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے حملے کے دوران شام میں تعینات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر فوجی مشیر سید رضی موسوی المعروف سید رضی موسوی شہید ہو گئے۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی کو شہید موسوی سے خصوصی عقیدت تھی اور ان کی ہمیشہ خواہش تھی کہ جنرل سلیمانی کی برسی کے موقع پر انہیں بھی شہادت کی سعادت نصیب ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mohammadbaqir CN 15:47 - 2023/12/26
    0 0
    سید ابراہیم ریئسی صاحب کو میرا اسلام ہو اور میری دعا ہے کے ہزاروں سال جیون آمیں
  • Mohammadbaqir CN 15:47 - 2023/12/26
    0 0
    سید ابراہیم ریئسی صاحب کو میرا اسلام ہو اور میری دعا ہے کے ہزاروں سال جیون آمیں