۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
پاکستان

حوزہ/ایران کے شہر کرمان میں، قدس فورس کے کمانڈر شہید حاج قاسم سلیمانی کی تیسری برسی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید قاسم سلیمانی کی عظیم الشان برسی میں شرکت کرنے کے لیے ایران کے علاوہ مختلف ممالک سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہیں، تاہم جامعہ روحانیت بلتستان کے سابق صدر حجت الاسلام محمدحسین حیدری اور الہدیٰ اسلامی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام غلام محمد شاکری نے خصوصی شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام محمدحسین حیدری نے کہا کہ شہید الحاج قاسم سلیمانی اس عظیم شخصیت کا نام ہے جس نے امریکہ جیسے سپر پاور کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا اور عاشقان اہلبیت (ع) کی مقامات مقدسہ تک رسائی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے ملت عراق کو بچایا بلکہ خطے کے مظلوم لوگوں کو داعش جیسے خونخوار اور درندہ صفت استعمار کے غلاموں سے نجات دلائی اسی لیے آج ان کی برسی منانے کے لئے مختلف ممالک سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جوق در جوق شریک ہو رہے ہیں۔

حجت الاسلام حیدری نے شہید قاسم سلیمانی کی عظیم شخصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی یہ عظمت اور بلندی ان کی بے لوث خدمت کے ساتھ ساتھ ولایت کے ساتھ ان کی دلی محبت اور اطاعت کا نتیجہ ہے۔ خداوند عالم سے دعا ہے کہ وہ سب کو اتحاد اور وحدت کے ساتھ اسلام اور مسلمین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .