۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
جامعہ روحانیت بلتستان

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے اربعین واک کے لیے کربلا تشریف لے جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے ریمدان، میرجاوہ اور شلمچہ باڈر پر افراد تعیین کے گئے ہیں جو 24 گھنٹہ مسلسل خدمت میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے اربعین واک کے لیے کربلا تشریف لے جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے ریمدان، میرجاوہ اور شلمچہ باڈر پر افراد تعیین کے گئے ہیں جو 24 گھنٹہ مسلسل خدمت میں مصروف ہیں۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے روحانیت اربعین کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان سے تشریف لانے والے زائرین کی خدمت کرنے کا شرف ملا ہے جو دنیا کے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں، ہم سب کو چاہیے کہ زائرین کی خدمت کرنے کہ شرف کو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہوئے ہرممکن ان کے ساتھ تعاون کریں خصوصا اس وقت پاکستان میں سیلاب کی تباہی کی وجہ سے حمل و نقل کے دشواریوں کے باوجود حضرت امام حسین علیہ السلام کی محبت ان تمام تر روکاوٹوں سے عبور کرتے ہوئے آ رہے ہیں۔ انکی خدمت کے غرض سے جامعہ روحانیت بلتستان کے ممبران ایران پاکستان سرحد پر مجاہدانہ کردار ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے میرجاوہ سنٹر کے برادران سے رابطہ کیا اور سنٹر پر جامعہ روحانیت بلتستان کے نمایندہ حجۃ الاسلام غلام محمد شاکری نے باڈر کے صورتحالتفصیل سے انہیں اگاہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .