۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سقیفہ سے کوفہ تک" نامی کتاب کی تقریب رونمائی

حوزہ/ حسینیہ بلتستانیہ میں "سقیفہ سے کوفہ تک" نامی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ یہ کتاب فاضل محقق اشرف سراج گلتری کی تالیف ہے اور تاریخ کا تجزیہ و تحلیل کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدس/ ۱۷ ربیع الاول کو جمعۃ المبارک کےمقدس روز حسینیہ بلتستانیہ میں "سقیفہ سے کوفہ تک" نامی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ یہ کتاب فاضل محقق اشرف سراج گلتری کی تالیف ہے اور تاریخ کا تجزیہ و تحلیل کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔

کتاب کی تقریب رونمائی میں حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی،حجت الاسلام شیخ عادل رضا،فاضل محقق بشیر دولتی، مولانا محمد علی شریفی،حجت الاسلام شیخ علی ممتاز،حجت الاسلام شیخ محمدحسین حیدری،حجت الاسلام سید حامد علی شاہ،حجت الاسلام شیخ نثار عاملی، حجت الاسلام کاشف رضوانی، شیخ الیاس حیدری ،محترم محقق آفتاب چاچڑ،مولاناساجدعرفانی، مولانابشارت رحیمی،مولانا شبیرکریمی، مولانا عاشق جعفری،مولانا افتخار وزیری سمیت متعدد اہم اور جید شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر جناب نذر حافی نے ایک محقق کی خصوصیات، کتاب کے مندرجات اورموضوع کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی حقائق کو جاننا اور آزادانہ تجزیہ و تحیل کرنا یہ ہر انسان کا فطری اور پیدائشی حق ہے۔مسلمانوں کی تاریخ مسلمانوں کیلئے ایک سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس قیمتی تاریخ کا مطالعہ اور تجزیہ اختلافات بڑھانے کے بجائے عبرت لینے کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سقیفہ بنی ساعدہ تاریخ اسلام کا ایک مستقل موضوع ہے۔ اس موضوع کو منطقی اور علمی انداز میں پیش کرنے اور اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے فاضل مولف کو بطورِ انعام ایک ہدیہ بھی دیا گیا۔ ہدیہ دینے کا اعلان مولانا محمد علی شریفی صاحب نے کیا اوریہ ہدیہ جامعہ روحانیت کے صدر حجت الاسلام سید احمد رضوی صاحب نے اپنے ہاتھوں سے دیا۔ پروگرام کے آخر میں کتاب کے مولف مولانا اشرف سراج گلتری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .