۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم کے صدارتی انتخابات، افتخار علی وزیری میر کاروان منتخب

حوزہ/ منتخب صدر مولانا افتخار علی وزیری نے تمام اراکین ائی پی سی کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و وحدت کے ساتھ علاقہ گلتری و اس الہی تنظیم کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم الیکشن کمیشن کے رکن مولانا شیخ حیدر علی حیدری کے اعلان کردہ رپوٹ کے مطابق، مولانا افتخار علی وزیری ایک سال کے لے اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

 منتخب صدر مولانا افتخار علی وزیری نے تمام اراکین ائی پی سی کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و وحدت کے ساتھ علاقہ گلتری و اس الہی تنظیم کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ائی پی سی جو کہ گلتری سے تعلق رکھنے والے طلاب کی ایک تنظیم ہے جو کہ پاکستان بلخصوص بلتستان  میں فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .