حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یکجہتی کونسل پاکستان کا اعلی سطحی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے لیے روانہ ہو گیا۔
وفد کی قیادت ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر جناب لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔
پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل اور سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان، علامہ عارف حسین واحدی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان، رضیت باللہ نائب صدر ہدیةالہادی پاکستان، سید ناصر شیرازی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین، سید ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل، مقصود احمدسلفی متحدہ جمعیت اھل حدیث
طاھر حبیب جمعیت علمائ اسلام اس وفد میں شامل ہیں۔