۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اسلامی تحریک پاکستان

حوزہ / اسلامی تحریک کے اعلیٰ سطحی مرکزی وفد نے وفاقی وزیر داخلہ پاکستان رانا ثناء اللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک کے اعلیٰ سطحی مرکزی وفد نے وفاقی وزیر داخلہ پاکستان رانا ثناء اللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس وفد میں اسلامی تحریک کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ ناظر تقوی، زاہد علی آخوند زادہ اور دیگر حضرات شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق طرفین کی قومی ملکی سیاسی و مذہبی مسائل پر تفصیل سے اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔محرم نزدیک ہے۔ عزاداری کی مشکلات،مسائل،مقدمات اور دیگرامور پرمشاورت ہوئی،طے ہوا کہ تمام مسائل کو باہمی مشاورت اور رابطوں کے ذریعے احسن انداز میں حل کیا جائے گا۔

اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی مرکزی وفد کی وفاقی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات

اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی مرکزی وفد کی وفاقی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات

تبصرہ ارسال

You are replying to: .