جمعہ 8 اپریل 2022 - 18:58
ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ ملکی استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا

حوزہ / پاکستان کے شہر اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ نے اسلامی تحریک کے مرکزی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں اسلامی تحریک کے مرکزی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر مشاورت اور گفتگو کی ،ملکی استحکام کے لئے امن و وحدت برقرار رکھنے اور آئین و قانون کے احترام کو ضروری قرار دیا۔

اس ملاقات میں کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل ان امور کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں تمام مسالک کی بڑی اور ذمہ دار جماعتیں شامل ہیں۔ ہمیشہ اس کونسل نے ملکی استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا اور پھر بھی یہی کردار جاری رکھیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha