حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر اسلام آباد میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے علماء کرام اور مشائخ عظام کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔
اس میٹنگ میں وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نورالحق قادری، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ افتخار حسین نقوی، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، مولانا تنویر علوی، مولانا نیر مصطفوی اور دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کووڈ-19 کے دوران علماء کرام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ فوق انسانی خاص کر خواتین کی میراث، سوشل میڈیا پر فیک نیوز، بدزبانی، گالی گلوچ، غیبت، تہمت، جھوٹ کو معاشرتی برائیوں کے طور پر ذکر کیا اور پاکیزگی و طہارت کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے علماء کرام سے ان امور کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے پر خواہش کا اظہارکیا۔