۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عارف واحدی

حوزہ / ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی زیر صدارت جماعت اسلامی کے صوبائی  دفتر میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی زیر صدارت جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں منعقد ہوا۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی، جناب ثاقب اکبر،جناب سید ناصر شیرازی،ڈاکٹر طارق سلیم صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل ،مولانا سید جعفرنقوی،جناب عارف شیرازی اور دگر حضرات نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ یوم القدس کو شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پورے ملک میں ہر سال کی طرح بھرپور پروگرام ہوں گے اور اسلام آباد میں حسب سابق ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے مشترکہ ریلی نکالی جائے گی۔

علامہ عارف واحدی نے اپنے بیان میں کہا: القدس ریلی عالم اسلام کے مابین اتحاد و وحدت کا بڑا پیغام ہوتا ہے۔ روز قدس روز اتحاد امت ہے جس میں فلسطینی بھائیوں کے علاوہ کشمیر اور دیگر مستضعفین اور مظلوموں کے لئے بھی آواز اٹھائی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام کے خلاف ہمیشہ عالمی سامراجی سازشیں جاری رہتی ہیں۔ امت کو تقسیم کرنے اور افتراق و انتشار ڈال کر عالم اسلام کو کمزور کرنے کی ناپاک کوششوں کے مقابلے میں ہمیں ایک ہونا ہو گا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: ہمارا قبلہ اول صہیونزم کے خونی پنجوں میں سسک رہا ہے۔ روزبروز فلسطینی بھائیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم اورظلم و جبر بڑھتا جا رہا ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں اس وقت دینی و سیاسی استحکام،امن و بھائی چارے اور عوام میں وحدت و ہم آہنگی کی شدید ضرورت ہے۔ان شااللہ روز قدس کی ریلیوں میں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں نکل کر اسرائیل و انڈیا اور دیگر شیطانی طاقتوں کو پیغام دینا ہو گا کہ ہم ایک ہیں اور ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

القدس ریلی عالم اسلام کے مابین اتحاد و وحدت کا پیغام ہے، علامہ عارف حسین واحدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .