۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یوم القدس

حوزہ / امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت جوہر چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت جوہر چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تحریک آزادی القدس کراچی پاکستان کی جانب سے تشہیری مہم و آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔تحریک آزادیِ القدس کے تحت جوہر چورنگی پر علامتی احتجاج اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج میں کارکنان نے شرکت کی اور اسرائیل و امریکہ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر اسرائیلی و صیہونیت مخالف اور فلسطین کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر دیباج عابدی نے کہا: 27 رمضان المبارک کو یوم القدس بھرپور انداز سے منایا جائے گا۔ یوم القدس کی مناسبت سے نمائش تا تبت سینٹر عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ایک صیہونی ریاست ہے اور کفر کی حکومت تو باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی نہیں چل سکتی۔ انشاءاللہ جلد ہی اسرائیل کی نابودی کو دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا: حضرت امام خمینی رہ کے فرمان کے مطابق ہم یوم القدس کے دن مسئلہ فلسطین کے حق میں اپنی آوازوں کو بلند کریں گے اور ان شاء اللہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنے گھروں سے باہر نکل کر یہ ثابت کردیں کہ اس ملک کا بچہ بچہ غاصب صیہونی ریاست کیخلاف سینہ سپر ہے۔

دیباج عابدی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد ریاست اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں انسانیت سوز سنگین جرائم کئے ہیں۔ جس کا انہیں حساب دینا ہی ہوگا۔ یہ تمام مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مقدس سرزمین کی صیہونی طاقتوں سے بازیابی کی کوششیں کریں۔

واضح رہے کہ یوم القدس کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ، بینر اور پوسٹرز آویزاں کرنے کا عمل بھی گزشتہ رات سے شروع کردیا گیا ہے۔کل 17 رمضان المبارک کو تین تلوار کراچی پر بھی علامتی احتجاج اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .