حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطین نہر سے بحر تک فلسطینوں کا ہے، فلسطین کے حوالے سے دوریاستی حل کو جواز فراہم کرنے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف سے کھلم کھلا انحراف کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس مظلوم فلسطینیوں کی حمایت واحد آپشن ہے جو پوری قوم کی آواز، بہترین حکمت عملی بھی ہے اور ملی غیرت و حمیت کا تقاضہ بھی، اسرائیل کی نابودی وہ حقیقت ہے جو بہت جلد سامنے آکر رہے گی، اسرائیلی بربادی اور دنیا کے نقشے سے مٹ جانا نوشتہ دیوار ہے۔