حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نو منتخب مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر صدیقی نے سابق مرکزی صدر جے ایس او پاکستان و رکن مرکزی مجلس نظارت برادر سید راشد حسین نقوی کے ہمراہ ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، ببرلوء، سکھر، کندھ کوٹ، لاڑکانہ، نو ڈیرو، شہدادکوٹ کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد علی جروار، مرکزی نائب صدر علامہ سید ارشاد حسین نقوی، سابق مرکزی صدر سید افتخار حسین نقوی، سابق مرکزی صدر سید غلام سرور نقوی، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زوار دوست علی ونگانی، برادر فرحان پتافی، ایڈووکیٹ ضمیر حیدر، برادر علی عظمت بلوچ، برادر امجد علی بھنبھرو، برادر سید کاظم رضوی، برادر عمران علی شیخ، برادر احمد علی شیخ، برادر جمیل حیدر ساجدی، برادر انیس الرحمٰن مغل، محرم علی سانگی، برادر صابر حسین جمالی، برادر راجہ رحمان ساجدی, ڈویژنل صدر حیدرآباد برادر جھانگیر لغاری، ڈویژنل صدر سیہون برادر محسن علی ساجدی ونگانی، ڈویژنل صدر لاڑکانہ برادر سجاد علی ساجدی سمیت دیگر تنظیمی زمہ داران، سابقین، سینئر برادران سمیت جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ بھر کی ڈویژنز کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے تنظیمی امور پر گفتگو اور نئے دورانیہ کے حوالے سے رہنمائی لی اور اس کے علاؤہ سرزمین شہداء شہداد کوٹ کا نیز دورہ کیا اور شہداء جے ایس او پاکستان کی قبور پر حاضری و فاتحہ خوانی کی۔