۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مفاہمت کے حوالے سے مذاکرات

حوزہ / اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مفاہمت کے حوالے سے ہر دو جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری، سابق وزراء سید ناصر حسین شاہ اور مکیش کمار چاولہ جبکہ اسلامی تحریک کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید سکیندر عباس گیلانی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف کاظمی شامل تھے۔

دونوں جانب کے مذاکرات کاروں نے فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے مختلف حلقوں کا جائزہ لیا اور دونوں جماعتوں کے مابین دوطرفہ سیاسی امور طے پائے جبکہ مزید امور کی درستگی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے قائد سے مشورے کے بعد اگلے مرحلے میں معاملات کو حتمی شکل دئیے جانے پر اکتفا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .