۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قائدِ ملت جعفریہ پاکستان سے وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کی ملاقات

حوزہ / وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید نے قائدِ ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں و زیر راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد علی قائد، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، زاہدعلی آخونزادہ اور سید سکندر گیلانی بھی موجود تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید نے قائدِ ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کو جی بی میں عوامی حکومتی اقدامات اور معاشی مسائل کی بابت مشکلات سے آگاہ کیا اور جی بی حکومت کے ساتھ عوامی خدمات میں اسلامی تحریک پاکستان کے بھرپور تعاون پر قائدِ ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کیا۔

قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ملاقات کے موقع پر ان کے ہمراہ جی بی کے وزیر برائے سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد بھی موجود تھے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید سیکندر عباس گیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں جی بی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان میں عوامی حکومتی اقدامات اور معاشی مسائل کی بابت مشکلات سے آگاہ کیا۔

قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور ان کو مزید موثر بنانے کے لیے رہنمائی فرمائی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جی بی حکومت کے ساتھ عوامی خدمات میں اسلامی تحریک پاکستان کے بھرپور تعاون پر قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور ان کی جماعت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .