۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ  سید  ساجد  علی  نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: قومی یکجہتی اور اتحاد امہ کی طاقت کیساتھ شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان نے 22 مئی 1988ء میں گلگت بلتستان خصوصاً سانحہ جلال آباد و دیگر شہروں ودیہاتوںمیں مسلح لشکروں کے حملوں اور اس کے نتیجے میں معصوم بچوں و بزرگوں سمیت بے گناہ 100 سے زائد شہداء، 1230 گھرانوں کو جلانے، چار امام بارگاہوں اور 2000 ہزار سے زائد قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش (توہین)کے 34 برس گزرنے پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا: سانحہ گلگت بلتستان کو تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج تک 1988ءمیں ظالم لشکروں کے حملوں میں شہید ہونیوالے سینکڑوں خانوادوں کو انصاف نہیں ملا۔ حکمرانوں کا فر ض ہے کہ وہ مظلوموں کی صدائیں سنیں اور ظالموں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرے، قومی یکجہتی، اتحاد امہ کےلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر ان شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو ارض وطن میں گلگت سے کراچی اور خیبر سے تفتان تک شرپسندی اور خون کی ہولی نہ کھیلی جاتی۔

انہوں نے شہداء کے خانوادوں سے ایک بار پھر اظہار یکجہتی و ہمدردی کرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ اور ظالم کے خلاف رہیں گے اور ملی یکجہتی و اتحاد امہ کی طاقت سے انتہاء پسندو ں اور فرقہ پرستوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .