۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جی بی حکومت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

حوزہ / اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے باقاعدہ جی بی حکومت میں عوامی نکات اور اہم مسائل کے حل کی روشنی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ وزیر اعلی گلگت، بلتستان محترم جناب حاجی گلبر خان سے ملاقات ہوئی۔

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جی بی حکومت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جی بی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی کی روشنی میں اہم بات چیت ہوئی اور اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے عوامی نکات اور اہم مسائل کے حل کی روشنی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

سب سے پہلے زمینوں کے معاوضے کے چیک بھی حقداروں کو تقسیم کئے گئے۔

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جی بی حکومت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، گلگت، بلتستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام علامہ شیخ مرزا علی ممبر جی بی اسمبلی جناب ایوب وزیری و دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 05:36 - 2024/05/07
    0 0
    دیکھتے ھیں کہ ان حضرات کو اپنے ایجنڈے اور مقاصد میں کتنی کامیابی ملتی ھے اور اگر پچاس فی صد مقاصد میں کامیابی ملتی ھے تو یہ جناب شیخ مرزا علی کی مدھو۔ منت ھوگی۔ اللہ کرے اس اتحاد نو کو کامیابی ملے ۔۔۔۔