۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے گلگت بلتستان کی سیاسی شخصیات کی ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کی سیاسی شخصیات نے اہم ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے قائد محترم کو بریفنگ دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ شبیر حسن میثمی سے گلگت بلتستان کی سیاسی شخصیات کی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنے والی سیاسی شخصیات میں گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون، وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ راجہ ناصر، سابق وزرا راجہ محمد اعظم خان اور وزیر محمد سلیم شامل تھے۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سیاسی شخصیات نے محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر قائد محترم کو تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے گلگت بلتستان کی سیاسی شخصیات کی ملاقات

ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غوروخوص ہوا۔ سیاسی شخصیت نے ملک بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اتحاد بین المسلمین ،عوامی مسائل کے حل اور مثبت سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کی موجودہ اور آئندہ سیاسی صورتحال پر رہنمائی حاصل کرتے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .