۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
  عالمی و ملکی مسائل پر شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کا کردار ناقابل فراموش ہے

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: شہید آغا ضیاء الدین رضوی نے گلگت  بلتستان کے عوام کے سیاسی، معاشرتی اور سماجی حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے۔ نصاب تعلیم کے حوالے سے شہید آغا ضیاء الدین کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف اور متحرک مذہبی و سماجی شخصیت شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی 19ویں برسی کے موقع اپنے پیغام میں کہا: عالمی اور ملکی مسائل پر شہید کا جو کردار رہا اُس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا: شہید رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی ، معاشرتی اور سماجی حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے۔ نصاب تعلیم کے حوالے سے شہید آغا ضیاء الدین کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری رہے گی۔

علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا: ملی پلیٹ فارم کے ذریعہ گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانا شہید آغا ضیاء الدین رضوی کا مشن تھا کیونکہ ملی پلیٹ فارم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ روز اول سے ہی اس نے ان پسماندہ اور محروم علاقوں کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے صدا بلند کی اور جماعت کے ہر اہم اجتماع اور اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست جو مسئلہ رہا وہ ان علاقوں کی آئینی و قانونی حیثیت کا تعین اور عوام کے محرومی و پسماندگی کا خاتمہ ہے۔ چنانچہ اس لازوال اور مسلسل جدوجہد نے حکومتوں کو ہماری آواز پر کان دھرنے پر مجبور کیا اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی اور حقوق کے حوالے سے ایک حد تک پیشرفت ہوئی تاہم اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی خودمختاری کی خاطر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم جیسے اہم او ر حساس معاملہ میں شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے شہید رضوی کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے علو درجات کی بھی دعا کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .